
رحم میں پانی کی تھیلیاں
غدی عضلاتی تحریک سے پیدا شدہ کثرت حیض
پندرہ روز بعد ماھواری کا آجانا یا پھر لو تھڑے کی شکل میں خون کا اخراج ھونا یہ علامتین بھی غدی عضلاتی بھی تحریک میں ھوا کرتی ھیں
یاد رھے ایسی خواتین کا ھیپاٹائٹس سی ضرور چیک کروا لیا کریں کیونکہ اکثریت خواتین کو ایسی علامات کے ساتھ ھیپاٹائٹس سی بھی دیکھا گیا ھے اگر ھیپاٹائس سی ھے تو یہ علامت خواتین میں ضرور پیدا ھو جاتی ھے بشر طیکہ ھیپاٹائٹس میں شدت آچکی ھو، اب گھبرانے کی بات کوئی بھی نہیں ھے علاج خواہ ھیپاٹائٹس کا ھو یا اس علامت کا ،دوا تب بھی ایک ھی دین انشا اللہ دونون امراض درست ھو جائیں گے بس آپ نے علاج
غدی اعصابی سے اعصابی غدی بھی کرنا ھے اب کچھ عرصہ سے کافی لوگوں نے ایک سوال کر رکھا ھے رحم کے اندر پانی کی تھیلیاں یا رحم کے منہ میں پانی کی تھیلیاں تو
دوستو اس کا علاج بھی کچھ مشکل نہیں ھے بس آپ یہ بات یاد رکھیں کہ رحم میں پانی کی تھیلیاں بھی غدی عضلاتی تحریک کا ھی نتیجہ ہیں اب ایک بات کی وضاحت اسی کی روشنی میں مختصر آپ کو بات سمجھانے لگاھوں اب رحم کے اندر ان پانی کی تھیلیوں کو رطوبت کے زمرے میں نہ لے جائیں شاید بہت سے دوستو کے ذھن میں یہ بات آتی ھو جب پانی کی تھیلیاں ھیں تو لاز ما اعصابی تحریک ھونی چاہیے
دوستو آپ غلط سوچ رھے ھیں اس کی

مثال یوںسمجھو جیسے بدن کا کوئی حصہ جلتا ھے تو وھاں چھالے بن جاتے ھیں اور ان چھالوں میں پانی بھر اھوتا ھے بالکل یہی عمل رحم کی اندرونی ساخت میں سوزش واقع ھونے سے آھستہ آھستہ پانی کی رسولی کی شکل اختیار کر لیتا ھے۔ ایک ماھر طبیب اس بات کو سمجھ سکتا ھے کہ یہ مقامی طور پہ استسقاء ھو کر رسولی بن گئی ھے ۔ حقیقت میں اس کا علاج بھی استسقاء والا ھی کرنے سے شفا ملے گی
ایک دوسری بات یہ بھی یاد رکھنی ھے کہ علاج میں محللات استعمال کرنی ھیں نہ کہ مخدرو مسکن و غیرہ دوائیںدینا شروع کر دیں
علاج کی طرف توجہ دیں مریضہ کو غدی اعصابی شدید + سفوف کےساتھ اکسیر بادیان دین انشا اللہ کچھ بھی عرصہ میں تمام مرض جاتا رھے گا
رسولیاں بھی اور ماھواری کی درستگی بھی ھو جائے گی ۔
اگر ھیپاٹائٹس کی بھی شکایت ھو چکی ھے تو پھر ان دواؤں کے ساتھ غدی اعصابی اکسیر بھی لازما ملا لین اب ترتیب سے نسخے بھی لکھے دیتا ھوں
غدی اعصابی شدید ۔۔۔
سنڈھ پانچ تولہ
نوشادر ٹھیکری دو تولہ
مرچ سیاہ تولہ پیس کر سفوف بنالیں
چار رتی تا ماشہ تک خوراک دے سکتے ھیں ضرورت کے مطابق
سفوف اسگندھ ۔۔۔ ۔۔۔
سونف۔ زیرہ سفید۔ کشنیز ۔ ملٹھی۔ اسگندھ
بر ابروزن پیس لیں آدھے سے ایک ماشہ تک خوراک ھے اکسیر بادیان۔۔
غدی اعصانی اکسیر ۔ اس کا نسخہ بھی بارھا بار لکھا جا چکا ہے
تمام دوائیں دن میں تین بار ہمراہ پانی دیں
ہان ایک بات یاد رھے چند روز پہلے میں نے جوارش محمود کا نسخہ لکھا تھا اگر اسے ساتھ استعمال کریں گے توسونے پہ سہاگہ والا کام ھے اجازت دیں
محمود بھٹہ گروپ مطب کامل