+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

حروف صوامت اعمال گرہن شرعی جواز

حروف صوامت اعمال گرہن ۔ شرعی جواز
چاند گرہن18 ستمبر2024
آغاز۔.۔۔.3 بج کر8 منٹ سہ پہر
چاند گرہن شدت:4۔۔۔۔ بج کر 6منٹ
اختتام:۔۔۔۔ رات 8 بج کر 57 منٹ
سال2024 کا دوسرا چاند گرہن ۔ ماہ ستمبر میں دوسر جزوی چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا۔یہ جزوی چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی/ مغربی شمالی امریکا، شمالی / مشرقی جنوبی امریکا، بحر الکاہل، بحر اوقیانوس، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔چاند گرہن کا آغاز سہ پہر3 بج کر8منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 6 منٹ پر جزوی چاند گرہن دیکھنے میں آئے گا۔ شام 5 بج کر 43 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا ، گرہن کااختتام رات 8 بج کر 57 منٹ پرہوگا۔


اعمال حروف صوامت کا گرہن سے تعلق .


کچھ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ حروف صوامت اور گرہن کا باہمی کیا تعلق ہے ؟ ان کے امتزاج کے نتیجے میں اثرات کیونکر مرتب ہوتے ہیں اور ان سے انسانی معاملات میں کیسے کام لیاجاتا ہے،بات تو جہاں سے شروع ہوئی تھی وہیں پر ختم ہوتی ہے کہ انسانی تجربات اور کائناتی قوتوں کے امتزاج سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں اور صدیوں کے تجربے نے انسان کیلئے نئی راہیں کھولی ہیںپہلے لوگوں کے پاس وقت ہوتا تھامعاشرہ میں ایسا عنصر موجود تھا جو انکے وظائف اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کو دلی طور پر تسلیم کرتا تھا اور انہیں ان کا جائز مقام دیتا تھاوہ لوگ کرامات کے منتظر رہتے تھے ان کی خواہش کے مطابق کرامتیں بھی وجود میں آتی تھیں آج کا مادی دور اس بات کو اہمیت نہیں دیتا اور نہ اسے کرامتوں میں وہ جان دکھائی دیتی ہے نہ کسی کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ مہینوں ایک چیز کے ظہور پزیر ہونے کا منتظر رہ سکے۔

جلد باز طبیعتیں اور عملیات کے نتائج کا ظہور

اس لئے تیزرفتار انسان اور جلدی بازطبیعتوں کے لئے کچھ ایسے اعمال کی ضرورت تھی جو گھنٹوں یا منٹوں کے حساب سے کئے جاسکیں ،ان اعمال سے پیدا ہونے والے اثرات بھی گھنٹوں میں سامنے آسکیں،زیادہ پابندیاں بھی نہ ہوں پہلے لوگ ایک قسم کی غذا کھاسکتے تھے انکی قوتیں مضبوط تھیں ان کی صلاحیتوں میں جلا تھی اب ہر طرف تکدر اور غیر شفافی ماحول نے انسان کی وہ سب صلاحیتیں سلب کرلی ہیں مگر حرص پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے،خواہشوں نے نئے طور طریقے اپنا لئے ہیں زندگیاں کم اور وقت سے برکت اڑ گئی ہے مگر عملیات و خوارق عادات باتوں کی طلب پہلے سے کہیںزیادہ توانا حالت میںانگڑایئاں لینے لگی ہے۔

عملیات اوراانسان کی جلد بازی

انسان خوب سے خوب تر کی تلاش میں سدا سے سرگرداں رہاہے اور کم سے کم وقت میں زیادہ کام کرنے اورلینے کا خواہش مند رہا ہے اس لئے عملیاتی میدان میں بھی اس نے ایسے راستے تلاشے جن سے مہینوں ریاضتوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کم سے کم وقت میں برپا کئے جاسکیں اس لئے انہوں نے ایسے عملیا ت اور اوقات کی تلاش جارہی رکھی جو اس خواہش کی تکمیل اورابھرنے والے جذبات کی نمائندگی کرسکے حروف صوامت ایسی ہی خواہش کی تکمیلی صورت ہے جسے ہر کوئی کرسکتا ہے اور ان کے غیر معمولی فوائد سے مستفید ہوسکتا ہے۔

عملیاتی اوقات اور شرعی جواز۔

رہی بات کہ اس کاوش کو شرعی نگاہ سے کیاحیثیت ہوگی ؟ یہ بحث موضوع سے منسلک ہے نہ اس کے بارہ میں کوئی رائے زیر غور ہے مگر اتنا ضرور کہونگا اس میں نہ تو استعانت لغیراللہ ہے اور نہ ہے ایسے منتر و کلام زیر عمل ہے جسے شرک کہا جاسکے البتہ ایک مخصوص طریقہ ضرور ہے جو حروف صوامت کے اظہار کے لئے وضع کیا گیاہے
موسمی اثرات دھوپ چھائوں سے مستفید ہونا کائنات میں بکھری ہوئی دیگر طاقتوں سے استفادہ شرک نہیں ہے تو میراخیال ہے اس انداز استفادہ میں بھی کوئی قباحت نہیں ہے ۔
گرہن کی صورت میں پیدا ہونے والے اثرات قابض ہوتے ہیں جن کا مشاہدہ مواصلاتی خرابی برقی توانائی اور دیگر کائناتی لہروں میں گربڑ سے کیا جاسکتا ہے۔
یہ حسابی انداز میںپوراہے اب گرہنوں کے بارہ میں کوئی ابہام موجود نہیں ہے۔ صدیوں بعد ہونے والے گرہنوں کو حساب دانوں نے معلوم کرلیا ہے اور منٹوں سیکنڈوں کی باریک حسابی فرق تک کو معلوم کیا ہے ایک عامل یا یوں کہہ لیں ایک کائیناتی انداز میں پیداہونے والی قوت سے اگر کوئی فائدہ اٹھاتا ہے تو اس میں کونسی قباحت آتی ہے؟

گرہنوں کا ذکراحادیث مبارکہ میں

حدیث پاک میں گرہنوں(کسوف و خسوف۔یعنی سورج و چاند گرہن کو)اللہ کی نشانیاں کہا گیا ہے اور ان اوقات میں نماز پڑھنے اور استغفار کرنے کی تلقین کی گئی ہے،اس سے بڑی اور کیا نشانی کیا ہوسکتی ہے کہ معمول کے مطابق چلنے والا نظام خلل کا شکار ہوجاتا ہے ۔
لازمی بات ہے کائناتی طور پر گرہنوں میں ایسی طاقت پوشیدہ ہے جسے مذہبی لوگوں سے عامل اور سائنسدان بھی پورے شرح صدر کے ساتھ تسلیم کرتے ہیں،اس کے علاوہ گرہنوں کے اثرات حاملہ عورتوں انڈوں پر بیٹھی مرغیوں اور دیگر حساس معاملات میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔

آج کا عامل اور عملیاتی اثرات۔

آج کاعامل ہو یا جادو گر ان نظریات کا حامل ہرگز نہیں ہے جو آج سے ہزاروں سال پہلے ہوا کرتا تھا پہلے عاملین نے اگر کائناتی قوتوں سے استفادہ کیا تھا تو وہ اسے ستاروں کے مدبر الامر مؤثر حقیقی کے انداز میں دیکھتا تھا ،اس کے سامنے اس سے زیادیہ کچھ نہ تھا لیکن آج کے علمی دور میں جب کہ سائنس دانوں نے ان ستاروں کو پامال کردیا ہے ان حوصلہ مند اقدام سے ستاروں کی معبودی حیثیت فناکے گھاٹ اتاردی ہے کوئی بھی اس انداز میںستاروں کی قوت کا کوئی قائل نہیں ہے۔
البتہ ان سے خارج ہونے والی شاعوں اور لہروں سے انسان نے جدید اندازمیں مستفید ہونا شروع کردیا ہے۔

گرہن اور شرعی جواز۔

شرائع آسمانی میںجس انداز استفادہ کی نفی کی گئی تھی اس کی حیثیت تبدیل ہوچکی ہے ،جو لوگ انہیں مؤثر حقیقی سمجھتے تھے اب ان کے نظریات میں بھی تغیر ہوچکا ہے ضروری تو نہیں کہ ستاروں کی ساعات میں مخصوص کھڑیوں میں کی گئی بات پوری ہے یہ توحسابی معاملات ہیں جو ان میں پورا اترتا ہے وہی کامیابی حاصل کرتا ہے

یہ بھی مطالعہ کیجئے


اگر اپنے آپ اثرات کاظہور ہوتاان حسابی جھن جھٹوں کی ضرورت ہی کیاتھی ؟البتہ ایسا ضرور دیکھا گیا ہے کہ ان سے کائنات میں بہت سے تغیرات رونما ہوتے ہیںشایداب ان اعمال کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی ہے جو ان ستاروں کی تسخیرات کے سلسلہ میں کئے جاتے تھے کیونکہ ان کے بارہ قدیمی نظریات یکسر تبدیل ۔ہوگئے ہیں

یہ بھی مطالعہ کیجئے

گرہن اور حروف صوامت


تسخیر کے معنی بھی تبدیل ہوچکے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان ابھر نے والی طاقتوںکو کس اندازاپنی ضرورتوں اورمقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے،
شرعی طور پر جن باتوں کو غلط اور مہمل انداز میں پیش کیا جاتا ہے اب ان کے بارہ میں پھر سے اجتہادی قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگامجھے اس بات کچھ لینا دینا نہیں جو کام نجومی یانام نہاد عاملین لکیر پیٹ کرکر رہے ہیں اور وہی نظریات و عقائد جو ہزاروں سال پہلے انسانوں کے ذہن میں ابھرے تھے پر قائم ہیں انہیں کوئی نہیں بدل سکتااگر ایسا ہوتا تو ضرور ان کی حالت میں تبدیلی آچکی ہوتی ہے
ان میں اتنی بصیرت کہاں کہ اپنے سامنے کھلی ہوئی جنتریوں کوتنقیدی نظر سے دیکھ سکیں؟ یا ان میں لکھی ہوئی باتوں سے انحراف کرسکیں ؟کوئی بھی عامل ایسا نہ ملا جو کسی کتاب میں لکھی ہوئی عملیاتی عبارت کو تنکیری نگاہ سے دیکھتا ہو بلکہ مصنف و لکھاری کی ہر بات جو اس نے عمل کے فوائد کے ضمن میں لکھ دی ہے حق ہے نگر اس سے مستفید ہونے کی اس میں صلاحیت یا استعداد موجود نہیں ہے۔
عاملین متوجہ ہوں۔
سال ہا سال سے عملیاتی دنیا میں گزار نے کے بعد کچھ کام کی باتیں ہاتھ لگی ہیں ۔ان مین ایک اعمال گرہن اور حروف صوامت سے کام لینے کا طریقہ بھی ہے۔ہمارے بے شمار شاگرد اور متعلقین استفادہ کررہے ہیں۔گرہن کے اوقات میں عملیاتی کلاسز میں شریک طلباء کو اعمال صوامت کی زکوٰۃ اور طریقت سمجھائے جاتے ہیں،18ستمبر2024 کو ہونے کا والا طویل چاند گرہن میں بھی جاری کلاسز کو یہ اعمال کرائے جائیں گے۔یہ اعمال بندش ہیں ۔ایک آدھے گھنٹے میں عمل مکمل ہوجاتا ہے پھر سال بھر کام کرتا ہے اور عاملین اس سے بھرپور کام لیتے ہیں۔


حروف صوامت کے اعمال کی اثر انگیزی۔


ہم نے اعملایت میں جو اعمال استعمال کئے ان میں سب سے سرعت و تیزی حروف صوام کے اعمال میں دیکھی ۔اگر عمل پورے طریقے سے کرلیا جائے تو چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اور دیر تک قائم رہتے ہیں۔
عاملین حروف صوامت کی زکوٰہ اور اعمال بندش کے لئے رجوع کرسکتے ہیں۔
عوام الناس بھی اس موقع ست مستفید ہوسکتے ہیں ۔عمومی طورپر سال بھر کے بگڑے اور اڑے ہوئے کام اوقات گرہن میں کرتا ہوں۔نتائج دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔دس منٹ میں عمل تیار کریں اور بہترین نتائج اخذ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm