حفاظت کا بے خطاء عمل
حفاظت کا بے خطاء عمل
انسانی زندگی حادثات سے بھری ہوئی ہے،بے یقینی کی صورت حال نے انسان کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے،حادثات،روزی روٹی کے معاملات،حسد و کینہ کی فضاءاور افراتفری کے ماحول اور امراض کی بڑھتی ہوئی صورت حال میں کچھ تحائف در رسولﷺ سے ملے ہیں،یہ چیزیں پرکھنے کی نہیں بلکہ یقین کے ساتھ کرنے والی ہوتی ہیں،چند گھڑیاں صرف کرکے روحانی و جسمانی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں،فوائد احاطہ کرنا ممکن نہیں،البتہ ہماری کفایت کے لئے یہ مختصر اعمال ایک خزانہ ہیں
بعض کاملین نے لکھا ہے کہ آسیب ذدہ کو باوضو ۱۱بار
[لاحو ل ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم]
پڑھ کر دم کریں مریض کو آسیب سے خلاصی ہوکر شفاء ہوگی [آسان ص۲۲۷ج۱۰]
یہ کلمات عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہیں ان کے اثرات تک انسانی ذہن کی رسائی ممکن نہیں ہے، کیونکہ انسانی ذہن کی ایک پہنچ ہے اور یہ انسانی سوچ سے بھی زیادہ مفید ہیں ستر امراض کا علاج تو احادیث میں بتایا گیا ہے جن میں سے کم ترین بیماری غم و ہم ہے اور طب جسمانی میں غم کا کوئی علاج موجود نہیں ہے ،رزق میں اضافہ تو معمولی بات ہے ہر ایک کو اپنے ورد میں شامل کرلینا چاہئے بندہ کا تجربہ ہے اس کے عامل رزق کی تنگی نہیں ہوتی اور ناگہانہ آفات و بلیات سے غیبی انداز میں حفاظت ہوتی ہے بچوں کی نظر بد میں بھی یہ کلمات موثر ہیں
حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو
2 Comments
Your comment is awaiting moderation.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.
Thank you