روزہ میں بھوک اور پیاس سے بچنے کا راز،

0 comment 31 views

روزہ میں بھوک اور پیاس سے بچنے کا راز،
از ۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
روزہ کا تصور عبادت کے ساتھ ساتھ بھوک پیاس سے بھی وابسطہ ہوچکا ہے ۔روزہ کا نام سنتے ہیں سب سے پہلے تصور بھوک اور پیاس کا ذۃن میں آتا ہے۔یہ حقیقت بھی ہے جب لگے بندھے نظام سے ہٹ کر بارہ چودہ گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں تو طبیعت لذات و خواہشات کی طرف لپکتی ہے۔۔ذہن سے اس بارہ چودہ گھنٹے کی بھوک و پیاس کا تصور ہی جدا نہیں ہوسکتا۔

Advertisements


اگر انسانی طبیعت اور اس کی غذائی ضرورت کو دیکھاجائے تو اس کا جسم ایک خاص حد تک ہی غذا کو ہضم کرپاتا ہے۔باقی فالتو کھائی ہوئی غذا اس کے نظام جسمانی پر بوجھ ہوتی ہے اورسبب امراض بنتی ہے۔دیکھتے نہیں کہ اس وقت ھتنے بھی امراض دنیا بھر میں زیر بحث اور انسانیت کو تکلیف دے رہے ہیں۔وہ بسیار خوری پر مبنی ہیں۔دوسری طرف غذائی قلت کا شکار لوگ بھی مصائب و آلام کا شکار ہیں لیکن زیادہ امراض ان لوگوں میں دیکھے جاتے ہیں جنہیں کھانے پینے کی کمی نہیں ۔


رمضان المبارک میں لوگ بھوک و پیاس کے ڈ ر سے روزہ رکھنے سے گھبراتے ہیں۔اگر غذا و ضرورت جسمانی کا علم ہوجائے اور جسم انسانی کے حساب سے معلوم کرلیں کہ انہیں کتنی غذائی مقدار درکار ہے ۔تو مسلمان جس انداز میں سحری و افطاری میں غذا کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اس سے باز آجائیں۔روزہ صرف نظام الاوقات کی تبدیلی کا نا م نہیں ہے اس کے بہت سے روحانی جسمانی اور طبی فوائد ہیں۔اگر ان کی تعلیم دی جائے تو روزہ بوجھ کے بجائے اور لذت و فرحت محسوس ہونے لگے۔یہ بات اس ویڈیوں میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme