+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

کچلہ کے بارہ میں میرے تجربات و مشاہدات6۔

کچلہ کے بارہ میں میرے تجربات و مشاہدات6۔

تحریر

:حکیم قاری محمد یونس شاہد میو۔۔

منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی۔کاہنہ نولاہور پاکستان

(کچلہ سخت اور کڑوے اثرات کا حامل اکسیری پھل ہے۔جو اپنے فوائد اثرات اور اکسیری صفات کی وجہ سے طبی دنیا میں اپنا لوہا منواتا ہے ۔اسے تیار کرنے والو کو طبی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کشتہ کچلہ۔شنگرف،سم الفار۔دار چکنا رسکپور وغیرہ ایسی ادویات ہیں جنہیں سنیاسی اور سادھو لوگوں سے نتھی کیاجاتاتھا(حکیم المیوات محمد یونس شاہد میو)

ٹیبل آف کونٹنٹ 

1. تعارف 

2. کچلہ کیا ہے؟ 

3. کچلہ کی تاریخی اہمیت 

4. طبی فوائد 

5. کچلہ کے کڑوے اثرات 

6. اکسیری صفات 

7. تیاری کے مراحل 

8. طبی دنیا میں اہمیت 

9. استعمال کے ممکنہ نقصانات 

10. خلاصہ 

 دس نکات 

1. **کچلہ** ایک سخت اور کڑوے ذائقے والا پھل ہے جو قدرتی طور پر بے شمار طبی فوائد رکھتا ہے۔ 

2. یہ مختلف بیماریوں کے علاج میں ایک اکسیری دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ 

3. کچلہ کی تاریخی اہمیت طبِ یونانی اور طبِ آیوروید میں صدیوں پرانی ہے۔ 

4. اس کا مناسب طریقے سے استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ 

5. اس کے کڑوے اثرات بعض اوقات حساس معدے والے افراد کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ 

6. کچلہ میں اکسیری صفات موجود ہیں جو جسمانی توانائی کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ 

7. اس کی تیاری ایک پیچیدہ عمل ہے جس کے لیے خاص مہارت اور احتیاط درکار ہوتی ہے۔ 

8. اسے تیار کرنے والے ماہرین کو طبی دنیا میں بڑی عزت دی جاتی ہے۔ 

9. غلط استعمال یا زائد مقدار لینے سے زہر خورانی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ 

10. طبی ماہرین کی رہنمائی میں اس کا استعمال محفوظ اور فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ 

 خلاصہ 

کچلہ ایک قدرتی اکسیری پھل ہے جو اپنی سختی، کڑوے ذائقے، اور طبی فوائد کی بدولت منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے علاج اور جسمانی توانائی کو بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

 اگرچہ یہ بے شمار فوائد رکھتا ہے، لیکن اس کے کڑوے اثرات اور غلط استعمال سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔ کچلہ کی تیاری ایک پیچیدہ عمل ہے جس کے لیے ماہرین کی مہارت درکار ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ طبی دنیا میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔

  کچلہ کی تدبیر اور اس کے استعمالات میں مقدار خواک بہت اہمیت کا حامل مسئلہ ہے۔دیسی طب میں ایک بات بہت مشہور ہے کہ کسی چیز کو بے ضررر بنا دیا جائے۔۔اسی لئے کشتہ جات کے نیچے آگوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری رہتا ہے۔باقاعدہ بتایا جاتا ہے کہ سو آگیں دینی ہیں ۔اتنے من اُوپلے جلانے ہیں۔۔

بیری کی لکڑی جلانی ہے۔،ایک چوبی دو چوبی آگ دینی ہے۔وغیرہ۔اتنی باریکیاں ہیں کہ عام انسان طب کرنا تودور کی بات سوچ تے وقت بھی چکر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔۔اس کا انکار نہیں کہ یہ باتیں بہت اعلی اور طب کے راز ہیں۔لیکن ان رازوں کے امین کہاں سے لائیں؟

یہ ان دنوں کی بات ہے جب کتب عام نہ تھیں،نیٹ کا زمانہ نہیں آیا تھا۔آج یہ باتیں مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہیں لیکن ہڈ بیتی ہے کوئی تعلی نہیں ہے۔ کئی بار کنوار گندل۔دودھ گھی نہ جانے کن کن بکھیڑوں سے کچلہ تیار کیا اور نسخوں کا جزو بنایا۔لیکن آہستہ آہستہ لوازمات کم سے کم کردئے۔

یوں کچلہ کی تیاری میں سے کم ہوکر ہفتوں پے آگئی۔بتدریج دنوں پر ۔اور اب گھنٹوں اور منتوں تک۔۔۔کتابوں میں لکھے سے خوب فائدہ اٹھا یا جہاں مطلوبہ فوائد نہ ملے وہاں کچلہ کچا رہنے کا بہانہ کیا۔

الحمد اللہ کچلہ سے تین دیہائیوں کے استفادہ میں آج تک نقصان کا کوئی کیس سامنے نہ آیا۔یعنی وہ ڈرائونا بھوت جو کچلہ کے نقصان کی صورت مین مہیب صورت بنا ئے منہ پھاڑے شروع میں ڈرارہا تھا،غائب ہوگیا۔۔۔۔

کچلہ کا ڈر اُن جنات اور موکلات سے کم نہ تھا جن کے بارہ میں عملیات کے اساتذہ نے بتایا تھا۔میں خوش قسمت تھا یا پھر محتاط،عملیاتی میدان میں پون صدی گزارنے کے باوجود آج تک رجعت نامی کسی چیز سے آشنا نہ ہوا ۔نہ طبی طورپر کسی مریض پر دوا کا ری ایکشن دیکھنے کو ملا۔۔۔

حکیم عبد اللہ مرحوم۔نے پانی میں کڑواہٹ دور کرنے والی ترکیب بتائی۔میں نے اس  ترکیب سے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا۔جس وقت کچلہ تیار کرنے کے لئے احتیاط کرتا تھا تو کچھ باتیں ایسی تھیں جو کتابوں سے نہیں تجربات سے ملتی ہیں۔یہی وہ دولت ہوتی ہے جو صرف محنت کرنے والوں کے حصے میں آتی ہے۔جیسے جیسے کچلہ کے بارہ میں معلومات و تجربات ہوتے گئے میرے مشاہدات کا دائرہ بھی وسیع ہوتا گیا۔ اس کے استعمال کی مختلف صورتیں سامنے آتی رہیں۔دنیائے طب میں کچلہ کو بہت زیادہ اور مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔۔

کچلہ کا بچا ہوا پانی

میں نے بھی اس کے مختلف استعمالات کئے۔میں نے کچلہ نرم کرنےکے لئے استعمال ہونے والا پانی ضائع کرنے کے بجائے۔ مریضوں کو قطرات میں صورت میں پلانے کا تجربہ کیا۔۔اس کے وہی اثرات تھے جو کچلہ کے تھے ۔۔میں نے ہومیو پیتھی والوں کے نیکس وامیکا کے قطرے منگوائے۔اور اپنے اس پانی سے مقابلہ کیا تو مریضوں نے دونوں کے بہترین نتائج سے آگاہ کیا۔۔

اس کے علاوہ جس گھی میں کچلہ کو پکایا جاتا تھا۔اسے دفن کردیا جاتا تھا۔لیکن میں اسی گھی کو کھانے میں اور دردوں کے اکڑائو اور جسم کے اعصاب میں سوزش کے لئے استعمال کرایا بہترین نتائج سامنے آئے۔یعنی اب میں کچلہ سے حاصل شدہ تین قسم کے اجزاء سے فائدہ اٹھاتا تھا۔

(1)کچلہ کا سفوف جو مطلوب خاص ہوتا تھا

(2)دوسرا وہ گھی جسے کچلہ پکانے کے لئے زمین میں دفن کردیا جاتا تھا

(3)تیسرا وہ پانی۔جسے بہا دیا جاتا تھا۔۔

اس سے مجھے مالی طورپر بہت فائدہ ہوا اور نئے نئے تجربات سے لوگوں کے لئے علاج پر کشش بنامثلاََ ایک مریض کو کچلہ کا سفوف یا گولیاں دینی ہوں تو اسے تین وقت ایک جیسی گولیوں سے زیادہ فیس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس طریقہ یوں اختیار کیا گیا کہ ایک وقت ۔گولی ۔ایک وقت ۔گھی کے چند قطرے۔تیسرے وقت ۔تیار شدہ ڈراپس۔۔۔یہ تو مجھے پتہ ہے

کہ تینوں ایک ہی فائدہ کی صورتیں ہین لیکن مریض سمجھتا ہے کہ بہت محنت کی ۔گھی تیار کیا۔قطرے

بنائے۔گولیاں یا کیپسول دئے۔۔جاری ہے …

پہلی قسط

دوسری قسط

تیسری قسط

چوتھی قسط

پانچوں قسط

چھٹی قسط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm