دروس العملیات از حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
ہزاروں سال سے مخفی عملیات سے کام لینے کے طریقے
سربستہ رازوں سے پرد ہ سرکانے کو بہترین کی کوشش
طاقتیں کہاں جنم لیتی ہیں،ان سے کام کیسے لئے جاتے ہیں؟
ایک عام انسان مخفی طاقتوں سے کیسے کام لے سکتا ہے؟
۔سخن ہائے گفتنی۔
انسانی زندگی میں کچھ چیزیں مختلف جہات سے اہمیت رکھتی ہیں۔کچھ چیزوں کو زندگی میں اہم سمجھ لیا جاتا ہے۔اور کچھ چیزوں کو معاشرہ اہم بنا دیتا ہے۔ جادو،جنات،نظروں سے اوجھل چیزیں انسان کو انجانے خوف میں مبتلاء رکھتی تھیں۔جب انسان کے پاس زندگی گزارنے کے لئے بہت کم وسائل موجود تھے یا انہیں استعمال کے بہت کم طریقے معلوم تھے،
روغن اَرنڈ (بیدانجیر۔کسٹرائیل) کے100 طبی-فوائد
تعلیمات سماوی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہر وہ چیز جس کا وہ مقابلہ نہ کرسکتا تھا قابل توجہ تھی اسے کسی وقت بھی سراسیمہ کردیتی تھی۔جیسے جیسےانسانی شعور بیدار ہوتا گیا انسان اپنی ضروریات کی چیزوں کے بارہ میں آگاہی حاصل کرتا گیا اور زندگی کے ادنی تصور سے اعلی تصور و آشائش کی طرف گامزن ہوتا گیا۔ظاہری کرو فر میں لوگ شامل ہوتے گئے اور جنگلی زندگی سے تمدنی زندگی کی طرف چھوٹی بڑی کلانچیں بھرتا ہوا۔
پتھر کے دور سے جدید ٹیکنالوجی کی چکا چوند روشنی میں آپہنچے۔تعلیمات نبویﷺ کی روشنی نے انسان کو اعلی تصور حیات دیا ،لیکن جولوگ اندھیروں کے عادی تھے نسلا بعد نسلِِ ایک خاص ڈھب پر زندگی گزارنا اچھا لگتا تھا۔اس لئے و ہ تعلیمات سماوی اورٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی کے بوجود افکار کی دنیا میں صدیوں پرانی سوچ سے باہر نکلنے کے لئے تیار نہ ہوئے۔
ماضی کے مقابلہ میں جو سہولیات مسیر ہیں ،اس سے قبل ان سہولیات کا تصور بھی محال تھا ،جو باتیں بادشاہوں کو بھی میسر نہ تھیں وہ عام انسان کی زندگی میں یومیہ معمولا ت میں داخل ہوچکی ہیں۔
نیچے دیے گئے ٹیبل سےدروس العملیات از حکیم قاری محمد یونس شاہد میوکی کتاب ڈاؤن لوڈ کریں۔
پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات | |
---|---|
دروس العملیات | :کتاب کا نام |
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو | :لکھاری / مصنف |
اردو | :زبان |
(ُPdf)پی ڈی ایف | :فارمیٹ |
:سائز | |
162 | :صفحات |
3 comments
[…] دروس العملیات از حکیم قاری محمد یونس شاہد میو […]
شکریہ
[…] دروس العملیات […]