Unity of the Mayo Nation. The critical need of the hour
میو قوم کی یکجائی۔ وقت کی اہم ضرورت
Unity of the Mayo Nation.
The critical need of the hour
وحدة دولة مايو. الحاجة الماسة للساعة
حکیم المیوات:قاری محمد یونس شاہد میو
قوم ایک شیشہ کی طرح رہوے ہے۔جائے انسان بوقت ضرورت کام میں لاوے ہے
جتنو شیشہ صاف شفاف ہوئے گو وامیں دیکھن والااے اپنو چہرہ اتنو ای صاف دکھائی دئے گو
اگر شیشیہ ایک ہی فریم ہوئے لیکن ثابت نہ رہے۔ٹوٹ کے کئی ٹکڑا ہوجاواں تو
دیکھن والو کدی بھی اپنا چہرہ اے ایک نہ دیکھ سکے ہے بلکہ کتنا ٹکڑا ہونگا اتنا چہرہدکھائی دینگا۔
قوم کو فرد اگر اپنی ذات اے بھول کے قوم کی نمائیندگی کرے گو تو دیکھن والا اے اپنو چہرہ بھی
صاف دکھائی دئے گو،اورشیشہ بھی ملوک لگے گو۔
جب قوم قوم بنے ہے تو افراد کی شناخت رہوے ہے
اور جب افراد قوم سو اپنا آپ اے اونچو دیکھن لگ پڑا ہاں
تووا اُونچائی اے کھود کے کھڈو بنا دیوا ہاں جا پے کھڑا ہوکے
اُونچا بنا ہا۔یعنی قوم اُو پہاڑ کی اونچائی ہے جاپے کھڑو ہوکے
آدمی اپنا قد اے بڑے محسوس کرے ہے اور جب کوئی
یا اونچائی سو نیچے اٹر کے اونچو دکھائی دینا کی کوشش کرے ہے تو
اُو صرف پانچ فٹ کو ای رہ جاوے ہے۔
قوم انسان کو بلندی دیوے ہے اونچائی بخشے ہے
قوم سو پہنچان بنے ہے۔انسان کو شناخت ملے ہے
مال و دولت عہدہ۔اور بزنس کتنو بھی بڑھ جائے
لیکن انسان کی شناخت کے مارے قوم ضروری ہے
کیونکہ قوم امتیازی شناخت دیوے ہے۔
میو قوم کا کچھ لوگ کم فہمی کی وجہ سو اپنی قوم اے دُبکاواہاں
حالانکہ قوم کائی کو نیچے نہ دکھاوے ہے۔نیچو تو انسان کا کرتوت
دکھاواہاں۔بلند کردار انسانی کی ذات کے ساتھ قوم کا بھی سَر بلند کرے ہے
اور نیچ کام انسان اے اپنی ذات کے ساتھ قوم کی شرمندگی کو سبب بھی
بنے ہے ۔قوم تو ایک شناخت ہے۔ایک مجموعہ ہے جا کی فرد اکائی ہے
کچھ لوگ میو قوم سو منسوب ہاں۔لیکن میو کہلانو پسند نہ کراہاں
ای میو قوم کی خامی نہ ہے کہ لوگ یاسو منسوب ہونو مناسب نہ سمجھاہاں
بلکہ ان کی احساس کمتری ہے۔اور میو قوم کی عظمت سو بے خبر ہاں
اگر وے سمجھاہاں کہ میو کہلانا سو ان کی ذات میں کمی آجائے گی
تو میو قوم تو عظم،ت کو نام ہے۔بونا اور کم قد کاٹھ والا یا کی عظمت اے
کہا سمجھاں؟۔۔کائی اونچائی اے دیکھن کے مارے اونچو قد چاہے
یا پھر اونچی جگہ پے کھڑو ہونو پڑے ہے ۔کم ظرف اور چھوٹی سوچ کا لوگ
کہا جانا کہ عظمت کائیں سو کہواہاں؟