گندھارا_ از_ولی_اللہ_خان_گزشتہ_پانچ_ہزار_سال_کی_داستان_عقابی گندھارا ایک قدیم ریاست تھی جوشمالی پاکستان میں خیبرپختونخوا اورصوبہ پنجاب کےعلاقے پوٹھوہارکے کچھ علاقوں پرمشتمل تھی۔ پشاور، ٹیکسلا، تخت بائی، سوات ،دیر اور چارسدہ اس کے اہم مرکز تھے۔ یہ دریائے کابل سے شمال کی طرف تھی، گندھارا چھٹی صدی قبل مسیح سے گیارہویں صدی تک قائم رہی۔ لفظ گندھارا کے بہت سے معانی نکالے جاتے ہیں، تاہم محققین کسی ایک معنی پر متفق نہیں۔ بعض مؤرخین کی تحقیق…