Medical and spiritual benefits of eating dates on the day of Eid al-Fitr

0 comment 16 views

Medical and spiritual benefits of eating dates on the day of Eid al-Fitr

عید-الفطر-کے-دن-کھجور-کھانے-کے-طبی-و-روحانی-فوائدdunyakailm.com_.jpg
Advertisements

عید-الفطر-کے-دن-کھجور-کھانے-کے-طبی-و-روحانی-فوائدdunyakailm.com_.jpg

عید الفطر کے دن کھجور کھانے کے طبی و روحانی فوائد
Medical and spiritual benefits of eating dates on the day of Eid al-Fitr

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

رسول اللہﷺ کی ہر سنت اور ہر حکم میں بہت سارے روحانی اور طبی فوائد پنہا ہوتے ہیں لیکن مسلمان اس طرف توجہ نہیں دیتے اس لئے کہ یہ صرف ان باتوں کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔جب کہ دین اسلام جہاں عبادت گزاروں کے لئے فلاح و فوز کا راستہ ہموار کرتا ہے وہیں پر کوئی بھی ان باتوں پر عمل پیرا ہوگا اسے بھی فوائد حاصل ہونگے ۔عید الفطر کا مبارک موقع ہے کچھ باتیں اسی حوالہ سے زیب قرطاس ہیں۔

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ عید الفطر میں کھائے بغیر نہیں نکلتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔ رسول اللہﷺ عید الفطر کے دن چند کھجوریں کھائے بغیر نہیں نکلتے تھے اور عید الاضحی میں پڑھنے سے پیشتر نہیں کھاتے تھے۔ (مشکوٰۃ)

عید الفطر.... انعامِ الہٰی کا دن

عید فطر کے دن نماز سے پہلے کھجوریں کھانے میں یہ حکمت ہے کہ روزے کا شبہ نہ ہو کیوں کہ پہلے سارا مہینہ روزوں کا گزرا ہے۔ نیز خالی پیٹ میٹھی شے معدہ اور نظر کو طاقت دیتی ہے۔
خاص کر کھجوروں میں اور بہت سی خصوصیات ہیں۔ جن سے بعض احادیث میں بھی آتی ہیں۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں جو شخص مدینہ کی عجوہ قسم کھجوریں سات عدد ہر روز صبح کھائے تو اُس کو زہر اور جادو نقصان نہیں دے گا۔ اور طاق کھانے میں حکمت یہ ہے کہ خدا یاد آجائے۔ حدیث میں ہے۔ ’’ ان اللہ وتر یحب الوتر‘‘ ۔ اللہ تعالیٰ طاق ہے اور طاق کو دوست رکھتا ہے۔
اسلام اپنے ماننے والوں کو طاقت ور دیکھنا چاہتا ہے۔ان کی چال ڈھال میں رعب و داب پسند کرتا ہے۔طواف میں تین چکر ایسے بھی لگائے جاتے ہیں جن میں سینہ چوڑا کرکے تیزی سے چکر لگائے جاتے ہیں۔

 

یہ سنت اس وقت کی یادگار ہے جب مسلمان جسمانی طورپر فاقہ کشیوں کی وجہ سے دبلے پتلے دکھائی دیتے تھے۔اس کا تدارک طواف مین سینہ چوڑا کرکے دور نے کا حکم سے کیا گیا ۔کیونکہ کفار جو مسلمانوں کو دیکھ رہے تھے۔انہیں بتانا مقصود تھا کہ مسلمان ایمان کی طرح جسمانی طورپر بھی طاقتور ہیں۔

کچھ انسانی جسم سے بہت زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔ضائع شدہ توانائی کو بحال کرنے میں موثر ترین اشیاء میں سے ہے۔اسے کمزور سے کمزور مریض بھی آسانی سے ہضم کرسکتا ہے
میری طبی زندگی میں بار ہا اس کا تجربہ ہوا کہ جو مریض دنیا جہاں کی کوئی چیز ہضم نہیں کرسکتے
تھے۔جب انہیں کھجور کھلائی گئی تو ہضم کرگئے۔
روزوں کی وجہ سے عمومی طورپ جسم میں ایک قسم کی نقاہت محسوس ہونے لگتی ہے۔اور رمضان المبارک میں کمزوری کا احساس رہتا ہے۔حالانکہ ایسی بات نہیں ہوتی۔ہم لوگ جس انداز میں سحری و افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔کمزوری کے بجائے بہت سے لوگوں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
کھجور اگر مناسب وقت پر کھائی جائےمکمل طورپر جذب ہوجاتی ہے۔اس کا فضلہ نہیں بنتا
کچھ کی غذائی اہمیت کا تجزیہ اس طرح ہے۔

کھجوروں کی غذائی اہمیت

کھجور - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا

کھجوریں غذائیت سے بھری ہوتی ہیں ، خاص طور پر خشک کھجوریں۔ خشک کھجوروں میں کیلوری خاص طور پر کاربوہائیڈریٹ (74 گرام) زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں ریشوں کے ساتھ کئی ضروری وٹامنز اور معدنیات بھی شامل ہیں۔ کھجوریں انٹی آکسیڈینٹس کی بھرپور ارتکاز کے لئے مشہور ہیں جو آپ کے کارڈیک اور پلمونری صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme