Amazing Benefits of Raw Mango
کچے آم(کیری) کے حیرت نانگیز فوائد
Amazing Benefits of Raw Mango
فوائد مذهلة للمانجو الخام
(گرمیوں میں جلد کی حفاظت۔دانتوں سے خون آنا۔بھوک نہ لگنا۔کثرت پسینہ۔جسم کا بےجان ہونا۔ہیضہ ۔نکسیر۔دست)
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے میوقوم کے لوگ گرمیوں میں کیریوں کو مختلف انداز میں کھانے کاہنر جانتے تھے تھے۔اس کے علاوہ جن علاقوں میں آم کے درخت پائے جاتے ہیں وہ اپنے روایتی اندا ز میں اسے مخلتف طریقوں سے کھاتے اور فائدہ اٹھا ہیں/
کچے آم کی تاثیر
کچا آم ترش اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ اسے کیری بھی کہتے ہیں۔ یہ پیٹ کو صاف کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔ موسم گرما میں لو کا حملہ ہو تو کیری ابال کر اس کا رس نکال لیں۔ پھر اس میں نمک، کالی مرچ اور بھونا ہوا زیرہ ملا کر پئیں، یقینا فائدہ ہوگا۔ یہ رس انتہائی زود ہضم اور لذیذ ہوتا ہے۔ نیز بھوک بڑھاتا ہے۔ قے میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔ اگر تلی بڑھ جائے تو آم کے رس میں شہد ملا کر استعمال کریں۔ کچا آم مرض ’’سکروی‘‘ میں بھی مفید ہے کیوں کہ اس میں سِٹرک ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
خون کی کمی
کچا سبز آم وٹامن سی کی وافر مقدار کے سبب خون کے امراض کا بھی کارگر علاج ہے۔
اس کے استعمال سے بھوک لگتی ہے اور صفرا کم ہوتا ہے۔ جو بچے لاغر اور کمزور ہوں ان کیلئے تو عمدہ قدرتی ٹانک ہے۔یہ خوش ذائقہ پھل نہ صرف خون پیدا کرنے والا قدرتی ٹانک ہے بلکہ گوشت بھی بناتا ہے
اور نشاستائی اجزا کے علاوہ فاسفورس، کیلشیم، فولاد، پوٹاشیم اور گلوکوز بھی رکھتا ہے۔
اسی لیے دل، دماغ اور جگر کے ساتھ ساتھ سینے اور پھیپھڑوں کیلئے بھی مفید ہے۔
نکسیر کے لئے
حسب ضرورت آم کی مینگ (گٹھلی) کے سفوف کی نسوار بنا کر شیشی میں رکھ چھوڑیں، ضرورت کے وقت مریض کو سنگھائیں، نکسیر بند ہوجائے گی۔
بھوک کی کمی کے لئے
امچور حسب ضرورت پانی میں بھگو کر خوب باریک پیس لیں اور اس کی کلیاں کیا کریں۔ مسوڑھوں کا ورم اور درد مٹ جائے گا۔آم کی گٹھلی کی مینگ دو گرام روزانہ نہار منہ دیا کریں۔ ایک ہفتے میں آنتوں کے کیڑے مرجائیں گے۔
لوُ لگنے سے حفاظت
کچے آم کو آگ میں بھلبھلا کر اس کا رس نچوڑ لیں۔ پھر اس میں قدرے شکر سفید ملا کر برف سے ٹھنڈا کر کے پلائیں۔ لو لگنے اور اس سے غشی پیدا ہونے، زہریلی ہواؤں سے تپ میں مبتلا ہونے اور گرمی کی حدت دور کرنے، صفرا کا جوش توڑنے، تشنگی مٹانے اور تسکین بخشنے میں بہت موثر ہے۔
آم کی گٹھلی کی تھوڑی سی مینگ قدرے پانی میں بھگو کر پیس لیں۔ تھوڑی دیر کے بعد جلے ہوئے عضو پر لگائیں، فورا ٹھنڈک پڑ جائے گی۔
گوشت خورے (مسوڑوں کے امراض)کا علاج کرے
کیری کا سفوف یا آمچور کو گوشت خورے کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مسوڑوں سے خون، خراشیں، کمزوری اور تھکاوٹ وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔
چہرہ اورجلد کے مسائل
گرمیوں کے موسم میں ہم میں سے اکثر کو جلد سے متعلق بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جیسے جھریاں، فائن لائنز، کیل مہاسے، ٹیننگ، آئلی جلد وغیرہ۔ اس کے علاوہ جلد میں خشکی اور جلد کی چمک ختم ہونے جیسے مسائل ہوتے ہیں۔ کچا آم آپ کو جلد کے ان تمام مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔ کیونکہ کچے آم میں بہت سے ایسے ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کے ان مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچے آم میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے اور سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو آپ کو جلد کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ جلد کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں، آپ کو صاف اور چمکدار جلد ملتی ہے۔
کچا آم اور دلیے کا فیس ماسک۔
کیری 1 عدد۔۔۔۔دلیہ 2 سے 3 چمچ
بادام 6 سے 7۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچا دودھ 2 سے 3 چمچ
کیری اور دلیہ کا فیس ماسک بنانے کے لیے آپ کو بس کیری، دلیہ اور بادام کو پیسنا ہے۔
اب انہیں کسی برتن میں ڈال کراس میں دودھ اچھی طرح مکس کریں۔ آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔
آپ اس کو اپنے چہرے کی جلد اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اسے 15 منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔
آپ اس پیک کو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کر سکتے ہیں۔
کچا آم اور بیسن کا ماسک۔
کیری 3 سے 4 عدد۔۔۔بیسن 2 سے 3 چمچ۔۔۔شہد 1 چائے کا چمچ۔۔دہی 1 چمچ۔۔۔ہلدی پاؤڈر 1 چمچ۔۔۔۔کیری اور بیسن کا فیس پیک بنانے کے لیے آپ کو کیری کو پیس کر پیسٹ بنانا ہوگا۔
ایک پیالے میں بیسن، شہد، دہی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اسے اپنے چہرے، گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر لگائیں۔
جب یہ فیس پیک مکمل طور پر خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
اس پیک کو آپ ہفتے میں ایک بار لگا سکتے ہیں۔
کچا آم سے بنائے گئے ان فیس پیک کو جلد پر لگانے سے آپ کو جلد کے مردہ خلیوں سے نجات ملے گی
، جلد کا رنگ بہتر ہوگا اور آپ کو نرم اور چمکدار جلد ملے گی۔
اس کے ساتھ یہ ٹیننگ، سن برن، پمپلز کو صاف کرنے میں مدد دے گا اور جلد ہائیڈریٹ رہے گی