+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

The description of olive in the Holy Quran and its medical benefits

The description of olive in the Holy Quran and its medical benefits
The description of olive in the Holy Quran and its medical benefits

The description of olive in the Holy Quran and its medical benefits

قرآن پاک میں زیتون کا بیان ۔اور طبی فوائد

وصف زيت الزيتون في القرآن الكريم وفوائده الطبية

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

 

زیتون کا پھل اور پتوں کا استعمال۔

ماہیت۔
یہ بیر کی شکل کا پھل جس کا سائز بڑے بیر کی طرح کا اور گٹھلی ویسی ہوتی ہے۔اس کا ذائقہ کسیلا ہوتاہے۔
زیتون کا پھل اور پتوں کا رس نچوڑ کر اسے اتنی دیر لگائیں کہ وہ شہد کی مانند گاڑھا ہوجائے ۔

Gastro & Wine - sail2croatia - Rent Yacht Catamaran Croatia | sail2croatia
اس کے کلیاں کریں تومنہ کے اندر زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں ۔اس میں سرکہ یا سپرٹ ملا کر سر پر لیپ کرنے سے گنج اور داء الثعلب میں مفیدہے۔اس لیپ میں شہد ملاکر زخموں پرلگانے سے ان کی سرخ اور تعفن دورکرتاہے اگر زخم پر چھلکا آیا ہوتو اسکے لگانے سے وہ اتر جاتاہے۔اس کے مسلسل لیپ سے پھنسیوں اور چیچک کے داغ دورہو جاتے ہیں اس کی گٹھلی کو پیس کو اور چربی میں حل کرکے لگانے سے ناخنوں کامرض ٹھیک ہوجاتاہے۔

زیتون کے پتوں کو گھوٹ کر لگانے سے پسینہ کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ان پتوں کا ضماد جمرہ داد قوبا پتی اورنملہ کو نافع ہے ۔خراب اور گندے زخموں پر لگانے سے ان کی بدبو دور کرکے جلدٹھیک کر دیتاہے۔جنگلی زیتون کے پتوں کا پانی کان میں ڈالنے سے کان بہنے بند ہوجاتے ہیں ۔اگر اس میں شہد ملا کر گرم گرم ٹپکائیں تو کان کی پھنسی میل کی زیادتی اور اس سے پیدا ہونے والے بہرہ پن میں مفید ہے۔پتوں کو سرکہ میں جوش دے کر کلیاں کرنے سے دانتوں کا دردجاتارہتا ہے۔زیتون کی لکڑی کو آگ لگاکر جلائیں تو اس سے نکلنے والا تیل پھیپھوندی سے پیدا ہونے والی تمام زیتون کا اچار بھوک بڑھاتاہے ۔زیادہ مقدارمیں قبض کشا ہے۔بہر حال ہوتاہے۔بہت لذیذ ہے اور مجھے ذاتی طور پر بہت پسند ہے۔

 

روغن زیتون یا زیتون کےتیل کا استعمال۔بیرونی استعمال۔

Olive branches Stock Photos, Royalty Free Olive branches Images |  Depositphotos

روغن زیتون کو درد اعضاء فالج اوجاع مفاصل عرق النساء اور دوسرے امراض میں تحلیل و تسکین کی غر ض سے مالش کرتے ہیں بدن کی خشکی کو دور کرنے اور جلدکے خشک امراض مثلاًچمبل اورخشک گنج میں لگاتے ہیں ۔روغن زیتون باقاعدگی سے سرپر لگانے سے نہ تو بال گرتے ہیں اور نہ ہی جلد سفید ہوتے ہیں ۔تیل اس کی مالش سے داد اور بھوسی زائل ہوجاتے ہیں ۔کان میں پانی پڑا ہوتو زیتون کا تیل ڈالنے سے یہ پانی نکل جاٹاہے۔آگ سے جلے ہوئے اعضاء کی سوزش کو تسکین دینے کیلئے مرہم بناکر استعمال کرتے ہیں اسے مرہم میں شامل کرنے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں ۔

 

ناسور کومندمل کرنے کوئی دوائی زیتون سے بہتر نہیں ۔ضعیف خصوصاًلاغرو ضعیف بچوں میں اس کو بدن پر ملتے ہیں ان کے جسم سے ضعیف و لاغری دور کرتاہے۔بعض اطباء کے نزدیک اس کی سلائی باقاعدہ آنکھ میں لگانے سے آنکھ کی سرخی کٹ جاتی ہے اورموتیا بندکر کم کرنے میں مفیدہے بعض طبیب اس کی مالش کو مرگی کیلئے مفید قرار دیتاہے عضو مخصوص پر مالش سختی موٹاپا پیدا کرتی ہے اور محرک باہ ہے۔

اندرونی استعمال۔
پانی میں روغن زیتون ملاکر پینے سے پرانی قبض جاتی رہتی ہے۔روغن زیتون معدہ اور آنتوں کے اکثر امراض میں پینا مفید ہے۔پیچش میں فائدہ مند ہے۔پیٹ کے کیڑے ماردیتاہے۔گردہ کی پتھری توڑ کر نکلتاہے۔استسقاء میں مفید اور پیشاب آور ہے۔

Transparent Olives with Oil Stock Photo - Image of fresh, antioxidant:  35381084

منہ کے زخموں کو جلد مندمل کرتاہے گلے کو صاف کرتاہے قبض قروح مقعد شقاق مقعد بواسیر خونی و بادی اور حصات المرار کیلئے مفید ہے اندرونی اعضاء اور سوزش کو تسکین دیتاہے۔پتہ کی سوزش کے مریضوں کو بنیادی طور پر چکنائی سے پرہیز کرایاجاتاہے۔مگر روغن زیتون ان کیلئے مفید ہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس مقصد کیلئے تین سو ملی لیٹر روغن زیتون پالاکرنالیوں سے سدے نکالنے کاکام لیا بعض اوقات اسی عمل کے دوران پتہ کی پتھریاں بھی نکل گئیں ۔
جب ورم آمعاء سدے کی وجہ سے قولنج ہو تو گلیسرین اور روغن زیتون پچکاری کرنا مفید ہے قوت باہ کو تقویت دینے کے لئے مفیدومجرب ہے۔

روغن زیتون زہروں کا تریاق۔

تیزابی زہروں کے علاج میں عام طور پر قلوی ادویہ دی جاتی ہیں جبکہ قلوی زہروں کا اثر زائل کرنے کیلئے تیزابی دوائیں استعمال ہوتی ہے۔اس لئے زہروں کے فوری علاج میں اگر زہر سے واقفیت نہ بھی تو اکثر اوقات دودھ استعمال کیاجاتاہے۔مگر روغن زیتوں وہ منفرد دوائی ہے جوہر قسم کی زہروں کے اثر کو زائل کرنے کے ساتھ ساتھ معدہ اور آنتوں کے مضر اثرات کو ختم کرتاہے۔

سنکھیا کے زہر خودرنی میں اندرونی علامات سے قطع نظرخرابی کا اصل ذریعہ معدہ اور آنتوں میں سوزش ہے کیونکہ سنکھیاکھانے کے فوراًبعد آنتوں میں خراش کی وجہ سے اسہال شروع ہوجاتے ہیں تھوڑی دیر کے بعد دستوں کے ساتھ خون آنے لگتاہے۔اس کے بعد آنتوں میں زخم اور سوراخ ہوجاتے ہیں اندرونی اثرات کے علاوہ اتنا کچھ ہی موت کاباعث ہوسکتاہے۔ان حالات میں مریض کو زیتون کا تیل بار بار پلایا جائے تو وہ آنتوں کے زخموں کو مندمل کردیتاہے۔سوزش کو ختم کردیتاہے۔اسکے ساتھ اگر لعاب بہی دانہ بھی شامل کرلیاجائے تو فوائد میں اضافہ ہوتاہے۔ا سکے یہ لاجواب اثرات ہر زہر کا تریاق ہے ۔جو تیز جلانے والی اور آنتوں یا گردوں میں زخم پیدا کرتی ہو جیسے کینتھراڈین وغیرہ۔

قرآن پاک میں زیتون کا بیان ۔

ترجمہ ’’قسم ہے انجیر کی اور قسم ہے زیتون اور قسم ہے طور سیناکی اور قسم ہے اس امن والے شہر کی (النین)
ترجمہ ’’یہ وہی اللہ ہے جو آسمان سے پانی برساتا ہے اس پانی کو انسان پیتے ہیں اور اسی پانی سے درخت اگتے ہیں ۔جن پر تم اپنے جانور چراتے ہو اسی پانی سے وہ تمہارے کھیتوں کو اگاتاہے اور زیتون اور کھجور اور انگور اور دوسرے پھل اگتے ہیں (النحل)

Olive branches Stock Photos, Royalty Free Olive branches Images |  Depositphotos
ارشادت حضورﷺ(زیتون کے بارے میں )

حضرت السید الانصاریؒ روایات فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔’’زیتون کے تیل کو کھاؤ اور اس کی جسم پر مالش کروکہ یہ ایک مبارک درخت سے ہے ‘‘
’’حضرت علقمہ بن عامرؒ روایات فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تمہارے لئے زیتون کا تیل موجود ہے اسے کھاؤ اور بدن پر مالش کر و کیونکہ یہ بواسیر میں فائدہ کرتاہے۔

‘‘

حضرت ابوہریرہ ؒ روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ۔’’زیتون کا تیل کھاؤ اور اسے لگاؤ کیونکہ اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جس میں سے ایک کوڑھ (جذام )بھی ہے۔

‘‘
حضرت زید بن ارقم ؒ روایت فرماتے ہیں کہ “’’نبی کریم ﷺ ذات الجنب کے علاج میں درس اور زیتون کے تیل کی افادیت کی تعریف فرمایا کرتے تھے ۔‘‘
نفع خاص۔مقوی اعصاب۔۔۔مضر۔متعفن حالت میں استعمال کرنے سے خارش پیداکرتاہے۔۔۔مصلح۔شہد شربت بنفشہ ،۔
بدل۔روغن بلسان لیکن میرے نزدیک اسکا کوئی بدل نہیں ۔۔۔مقدارخوراک۔چھ ماشے سے ایک تولہ تک (پانچ ملی لیٹر سے بیس ملی لیٹر تک)

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm