قانون قدرت
Law of nature
قانون الطبيعة
قانون قدرت
Law of nature
قانون الطبيعة
از حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
اس کائنات کا ابدی اصول ہے صرف فائدہ مند چیزں ہی زندہ رہتی ہیںغیر ضروری و غیر مفید فنا کے گھاٹ اتر جاتی ہیں۔اس لئےپیراہن کہن کو اتار کر لباس جدید کو زیب تن کرنا ہی علامت حیات ہے۔
ہم کبوتر کی طرح کتنی ہی آنکھیں بند کریں ۔وقت کی بلی کو کوئی فرق نہیں پڑا وہ ضرورت پڑنے پر جھپٹنے سے گریز نہ کرے گی۔اس لئے وقت کی بلی کے سامنے آنکھیں موندھنے کے بجائے اسے سے بچنے کی تدابیر سوچنا اور زندگی کی نت نئی راہیں تلاشنا ضروری ہیں۔
جادو جنات۔ہمزاد و موکلات۔دم جھاڑے چلے۔وظائف۔انسانی زندگی کے وہ تصورات ہیں جنہوں نے بلا تفریق دین و مذہب۔قوم و ملت ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ان کی تائید و تردید قبل از تاریخ سے جاری و ساری ہے۔تاہنوز یہ سلسلہ پوری توانائی سے قائم ہے
،
صدیوں پہلے لوگوں کے ذہنو ںمیں اس بارہ میں جو سوچ تھی وہ کسی ترہیب و ترغیب کے نتیجہ میں کم نہ ہوئی۔اس کے چہرے پر زندگی کی رعنائی روز بروزچمک دھمک پیدا کررہی ہے۔جن چیزوں کو فرسودہ کہتے ہیںاور صدیوں پرانی رویات کو اعلی الاعلان تسلیم کرنے میں تامل کرتے ہیں، نجی زندگی یا ضرورت کے وقت انہیں صحیفہ آسمانی کی حیثیت سے اپناتے ہیں۔مجبوری یا انسانی ضرورتیں انسان کو کچھ بھی کرنے پر آمادہ کردیتی ہیں۔
جادو جنات یا ان دیکھی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں۔لاکھوں لوگ اس کے قائل ہیں،کسی نہ کسی انداز میں یہ باتیں اس کی زندگی میں ارتعاش کا سبب بنتی ہیں۔جادو و
جنات تسلیم کرنے والے جھونپڑیوں کے باشندے ہی نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں۔
مذہب کے رکھوالے اس کی آبیاری پر خلوص انداز میں کرتے ہیں۔نفسیاتی طورپر یہ لوگ ہر اس چیز کو جواز فراہم کرتے ہیں جو انہیں کسی نہ کسی انداز میں فائدہ پہنچائے۔اس کے لئے شرعی دلیل نہ بھی ملے تو تاویلات کی راہ موجود ہے۔
4 Comments
Your comment is awaiting moderation.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Reading your article helped me a lot and I agree with you. But I still have some doubts, can you clarify for me? I’ll keep an eye out for your answers.
Sure, of course
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Yes why not. Thank you sir for visiting our website. I hope you got something new to see. Feel free to share your thoughts.