جوانی کے رنگ مفرد اعضاء کے سنگ جلد اول (حاذق حسن)https://dunyakailm.com/
پیش لفظ
حمد و ستائش اور تعریف و توصیف اللہ رب العالمین کے شایانِ شان ہے جس نے کارخانہ عالم کو وجود بخشا اور اپنے بندوں کو طب و حکمت سے آراستہ کیا۔ کروڑوں درود و سلام درود و سلام طبیب اعظم حبیب کبریاء، احمد مجتبی سیدنا حضرت محمد مصطفی منی میں کہ ہم پر جنہوں نے پیغام ربانی انسانوں تک پہنچایا اور اُن کے روح و بدن کا تزکیہ فرمایا بے شمار دعائیں اور رحمتیں صحابہ کرام پر جنھوں نے ہر لمحہ آپ کا ساتھ دیا اور دنیا میں ہی جنت کی بشارت پائی۔ اللہ تعالٰی نے اُن کی حسن کارکردگی سے خوش ہو کر ان کے ایمان کو مثالی قرار دیا اور ان سے راضی ہونے کا اعلان فرماید
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمیں بھی اپنے ان برگزیدہ لوگوں میں شامل فرمائے جن پر اس کا خاص انعام ہوا ہمیں بھی خالص اور صالح اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما کر ان میں شامل فرما کر جنت الفردوس کا وارث بنا دیے۔
آمین یا رب العالمین۔
انسان ابتدائے آفرینش سے ہی مختلف امراض سے برسر پیکار رہا ہے۔ امراض پر قابو پانے کے لیے ہر دور کے انسان نے عقل خداداد سے کام لے کر ایسے ذرائع ایجاد کیے جنھیں بروئے کار لا کر وہ امراض سے گلو خلاصی پانے میں کسی حد تک کامیاب ہو تا رہا۔ چونکہ زندگی اور امراض کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لیے امراض پر فتح پانے میں اسے نت نئے مواقع سے دو
https://app.mediafire.com/myfiles