
جوارش املی
ایک مشہور ترین نسخہ جسے اب تک لاکھوں لوگ استعمال کرچکے ہیں۔الٹی۔قے مفرط۔ جی متلانا۔حاملہ کی قے۔ہیضہ۔پیٹ کی گڑ گڑاہٹ۔اور دستوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے
ناقل
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
1۔املی ۔اڈھائی گرام،
2۔آلو بخارا۔ اڈھائی گرام،
3۔پودینہ دیسی اڈھائی گرام۔
4۔ زنجبیل ۵۰ گرام
5۔انار دانہ سو گرام
6زرشک سو گرام
7۔ منقی سو گرام
8۔ آملہ خشک پچاس گرام،
9۔ست لیموں پچاس گرام،
10،۔چینی دو کلو
[ترکیب تیاری]
املی آلو بخارا کو پانی میں بھگودیں ،دوسرے دن ہاتھ سے خوب مل کے چھان لیں ،اس کے بعد، دوسری ادویات کا سفوف تیار کر کے رکھدیں، پھر چینی اوراملی والے زلال سے گاڑھا قوام کرتیارکے، زرشک و منقی وغیرہ ملا دیں ،اور سفوف شدہ اشیاء ملا دیں، پس تیار ہے
[خوراک]
ایک تا ۵گرام دن میں تین بار چٹائیں
[عضلاتی مقوی ہے ]
[فوائد]
بے حد محرک و مقوی ہے، ایک خوراک سے ہی دل خوش ہوجاتا ہے، ہیضہ جیسی موزی مرض میں، جب پیاس وقے کی شدت ہو تو اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں ہے، زبان پر رکھتے ہی پیاس ختم ہوجاتی ہے ،حاملہ کی قے میں آب حیات سے کم نہیں ہے ،خوش ذائقہ اتنی کہ بچے بھی خوش ہوکے کھا لیتے ہیں، اعصابی تحریک کے تمام امراض میں مفید ہے، خصوصاََ شوگر کے مریضوں کو بہت مفید ہے
GIPHY App Key not set. Please check settings