آئینہ تاریخ طب
پیش لفظ
مختلف طبی، تاریخی اور ادبی موضوعات پر میرے تقریبا ڈیڑھ سو مقالات رسائل و مجلات میں شائع ہو چکے ہیں۔ اکثر احباب کا مجموعہ کی صورت میں ان مقالات کی اشاعت کے لیے اصرار رہا۔ طبی تقدمے“ کے نام سے جب دوسرے مصنفین کی کتابوں پر لکھے میرے ۳۵ مقدے کتابی شکل میں شائع ہوئے تو اس اصرار میں مزید اضافہ ہوا۔ مطبوعہ مضامین کا جو گذشتہ چالیس برس پر پھیلے ہوئے ہیں، جب میں نے انتخاب کرنا چاہا تو طب، تاریخ، تذکرہ اور مطالعہ بھوپال پر اتنی تعداد میں مضامین سامنے آئے، جنہیں الگ الگ عنوانات کے تحت چار پانچ جلدوں میں مرتب کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ کا یہ پہلا انتخاب ہے جو تاریخ طب سے متعلق ہے۔
تاریخ طب
کے اس آئینہ میں نہ صرف یونان اور عرب میں طلب کی رفتار ترقی خاص کر عہد عباسی سے قبل کی صورت حال کا عکس دیکھا جا سکتا ہے، بلکہ ہندوستان میں عہد سلطنت میں طب کے جائزہ کے ساتھ طب کے منظوم سرمایہ ، طب یونانی اور طب چینی کے روابط ، ہندو ایران اور ہندو ازبکستان کے طبی رشتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ہندو پر نکال کے طبی رشتہ پر بھی میرا ایک مقالہ ہے جو ڈ سلوا خاندان کی طبعی و علمی خدمات پر محیط ہے۔ اسے پیش نظر جلد میں نہ شامل کرتے ہوئے بھوپال کی طبی تاریخ پر مشتمل مضامین کی دوسری جلد کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔ عربی عہد کے دور ترجمہ سے متعلق
قسطا بن لوتا
کا ایک مضمون اس اشاعت میں شریک ہے۔ اس عہد کے ترجمان دو اور مضمون تقدمہ بیت الحکمت کی طبی خدمات ” اور ” تقدمہ ذخیر ہ ثابت بن قرہ” ہیں، جنہیں اس سلسلہ کی کڑی کے طور پر طبی تقدے ” میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اس مجموعہ میں ہندوستانی عہد کے بعض دوسرے گوشوں پر بھی مضامین شامل ہیں مثلاً “طب یونانی ہندوستان میں، ٹونک کا طبی ذخیرہ، طب یونانی ۱۹۰۱ ۱۹۴۷ء تک، بیسویں صدی میں اردو کی طبی کتابیں، تحریک آزادی میں خاندان عزیزی کا حصہ یا شفاء الملک طبی تحریکات کے آئینہ میں”۔ ان موضوعات پر یہ بنیادی تحریریں ہیں، ان پر اس سے پہلے مشق سخن نہیں کی گئی تھی۔
امید ہے یہ حقیر کاوش اہل علم کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی اور اس سے طبی تاریخ کا مطالعہ فروغ پائے گا۔
2 Comments
Your comment is awaiting moderation.
generic allergy medication list most recommended allergy medication top rated pill for itching
[…] It is hoped that this humble effort will be of interest to scholars and will promote the study of medical history. For more information […]
Thanks